’نمائندگی عوام کے ووٹ سے حاصل ہونی چاہیے

سری نگر میں اسمبلی حلقہ حبہ کدل کیلئے ضمنی بیلٹ یونٹوں کی پہلی رینڈمائز یشن کا اِنعقاد

سری نگر//قانون ساز اسمبلی۔ 2024 کے عام اِنتخابات کے سلسلے میں ڈی سی آفس کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) کی ہدایات کے مطابق ضلع سری نگر کے 21۔حبہ کدل اسمبلی حلقہ کے لئے ضمنی بیلٹ یونٹوں کی ضمنی پہلی رینڈمائزیشن کا انعقاد کیا گیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی زیر نگرانی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور اُمیدواروں کی موجودگی میں سپلیمنٹری رینڈمائزیشن کا عمل منعقد ہوا۔بیلٹ یونٹوں کی سپلیمنٹری رینڈمائزیشن کا عمل ایک مخصوص سافٹ ویئر کے ذریعے کیا گیا اور آئندہ اِنتخابات کے دوران اِستعمال کے لئے اِضافی مطلوبہ تعداد میں بیلٹ یونٹ مختص کئے گئے کیو ں کہ 21۔حبہ کدل اسمبلی حلقہ میں مقابلہ کرنے والے اُمیدواروں کی تعداد 16 سے زیادہ ہے۔اِس موقعہ پر دستیاب بیلٹ یونٹوں کے پول میں سے 180 ضمنی بیلٹ یونٹوں کا اِنتخاب کیا گیا۔ضلع چنائو آفیسر سری نگر نے ضمنی رینڈمائزیشن کے عمل سے قبل سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور اُمیدواروں کے نمائندوں کو بیلٹ یونٹوں کی سپلیمنٹری فرسٹ رینڈمائزیشن کے بارے میں آگاہ کیا اور اِس بات کی حوصلہ افزائی کی کہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی ہدایات کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے اِنتخابات کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ الیکشن لڑنے والے اُمیدواروںاور سیاسی جماعتوں کے تمام نمائندوں نے رینڈمائزیشن کے پورے عمل پر اطمینان کا اِظہار کیا۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق پورے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی۔اِس موقعہ پر ریٹرننگ آفیسر 21 ۔حبہ کدل غلام جیلانی زرگر، ڈپٹی ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر سری نگر میر امتیاز العزیز، نوڈل آفیسر اِی ٹی پی بی ایس سیّد مجدد اور ڈِسٹرکٹ الیکشن اَتھارٹی سری نگر کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔