جنرل اوبزرور نے 35۔ راجپورہ حلقے میں پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا

جنرل اوبزرور نے 35۔ راجپورہ حلقے میں پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا

پلوامہ//جنرل اوبزرور اسمبلی حلقہ35۔راجپورہ کھرتاڈے کالی چرن سداما راؤ نے آج قانون ساز اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 ء کے لئے جاری تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر حلقہ بھر کے متعدد پولنگ سٹیشنوں کا مکمل معائینہ کیا۔جنرل اوبزرور نے لاسی پورہ، اچھن اے، اچھن بی، پنزران، پاٹی پورہ، رکھ چلڈرن، نوپورہ پائین اور ارمولہ کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے ہر پولنگ سٹیشن پر انفراسٹرکچر، رسائی اور سیکورٹی اِنتظامات سمیت تیاریوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے عملے سے بات چیت کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ 18 ؍ستمبر 2024 ء کو طے شدہ انتخابات کے دن ووٹنگ کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانے کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کئے گئے ہیں۔یہ دورہ خطے میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف اِنتخابات کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔