Record participation of Kashmiri Pandits in Jammu and Kashmir Assembly elections

الیکشن کمیشن نے سری نگر کے آٹھ اسمبلی حلقوں کیلئے جنرل ، پولیس اور ایکس پنڈیچر اوبزرور مقرر کئے

شراکت دار اَپنے رابطہ نمبروں پر کسی بھی معلومات ، مسئلے یا شکایت کیلئے اوبزرورو ں سے رابط کرسکتے ہیں

سری نگر//الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے قانون ساز اسمبلی۔ 2024 کے عام اِنتخابات کے پیش نظرڈِسٹرکٹ سری نگر کے آٹھ اسمبلی حلقوں کے لئے جنرل ، پولیس اور ایکس پنڈیچر اوبزرو مقرر کئے ہیں۔ایک سرکاری مواصلت کے مطابق جن جنرل اوبزروروں کو مقرر کیا گیا ہے ان میں25۔ عیدگاہ اور 26۔ سینٹرل شالہ ٹینگ کیلئے سندھیا بھلر (6006612389) ،21۔حبہ کدل اور22۔لال چوک کے لئے چندریش کمار یادو(8491826997) اور 23۔چھانہ پورہ اور 24۔زڈی بل کے لئے راجن وشال(8899917757) کے علاوہ 19۔حضرت بل اور 20۔خانیار کے لئے اکیلیش کمار مشرا(9906329799) شامل ہیں۔دریں اثنا،سری نگر ضلع کے تمام آٹھ اسمبلی حلقہ کے لئے رگھوویندر سوہاس ایچ جی (9419975506) کو پولیس اوبزرور مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 19۔حضرت بل، 20۔خانیار،21۔حبہ کدل اور 22۔ لال چوک حلقوں کے لئے کیپٹن پردیپ شوری آریہ (8899744409) کوایکس پنڈیچر اوبزرور مقرر کیا گیا ہے جبکہ 23۔ چھانہ پورہ، 24۔ زڈی بل، 25۔ عیدگاہ اور 26۔ سینٹرل شالہ ٹینگ حلقوں کے لئے سبودھ سنگھ (9906883393) کو ایکس پنڈیچر اوبزرور مقرر کیا گیا ہے۔ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسرسری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کہا ہے کہ اِنتخابات کے آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور آسان اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام شراکت دار انتخابات سے متعلق کسی بھی معلومات، مسئلے یا شکایت کی صورت میں اپنے متعلقہ رابطہ نمبروں پر ایکس پنڈیچر اوبزروروںسے رابطہ کرسکتے ہیں۔