’نمائندگی عوام کے ووٹ سے حاصل ہونی چاہیے

قانون ساز اسمبلی کے عام اِنتخابات ۔2024

الیکشن کمیشن نے اِنتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کی

سری نگر//الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) نے جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے عام اِنتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے آج اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری کی۔اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے تیسرے اور آخری مرحلے میں کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اودھمپور، کٹھوعہ، سانبہ اور جموں کے اَضلاع کی کُل 40 اَسمبلی حلقوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔صوبہ کشمیر میں 16 اسمبلی حلقوں میں 1 0۔کرناہ ، 02۔ترہگام، 03۔ کپواڑہ، 04۔لولاب، 05۔ ہندواڑہ، 06۔ لنگیٹ، 07۔ سوپور، 08۔ رفیع آباد، 09۔اوڑی، 10۔ بارہمولہ، 11۔ گلمرگ، 12۔ واگورہ۔کریری، 13۔ پٹن، 14۔ سوناواری، 15۔ بانڈی پورہ، 16۔ گریز (ایس ٹی) شامل ہیں جبکہ صوبہ جموں میں 24 اسمبلی حلقے جن میں 59 ۔اودھمپور ویسٹ، 60۔ اودھمپور ایسٹ، 61۔ چنانی، 62۔ رام نگر (ایس سی)، 63۔ بنی، 64۔ بلاور، 65۔ بسوہلی، 66۔ جسروٹہ، 67۔ کٹھوعہ (ایس سی)، 68۔ ہیرا نگر، 69۔ رام گڑھ (ایس سی)، 70۔ سانبہ، 71۔ وجے پور، 72۔بشناہ (ایس سی)، 73۔ سچیت گڈھ (ایس سی)، 74۔ آر ایس پورہ، جموں ایسٹ، 75۔ بہو، 76۔ جموں ایسٹ، 77- نگروٹہ، 78۔ جموں ویسٹ، 79۔ جموں نارتھ، 80۔ مڑھ (ایس سی)، 81۔اکھنور( ایس سی) اور82۔چھمب میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 ؍ستمبر 2024 ء(جمعرات) ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 ؍ستمبر 2024 ء(جمعہ) کو ہوگی اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 ؍ستمبر 2024 ء(منگلوار) ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اِن اسمبلی حلقوں کے لئے پولنگ کا دن یکم ؍اکتوبر 2024 ء(منگلوار) کو مقرر کیا گیا ہے اور پولنگ صبح 7بجے سے شام 6بجے تک ہوگی۔