کٹھوعہ// قانون ساز اسمبلی 2024 کے عام اِنتخابات کی تیاریوں کے لئے ضلع کٹھوعہ کے چھ اسمبلی حلقوں کے 704 پولنگ سٹیشنوں پر تعینات پولنگ عملے کی پہلی رینڈمائزیشن آج ڈِی سی آفس کمپلیکس کے وِی سی روم میں منعقد ہوئی۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈِی اِی او) ڈاکٹر راکیش منہاس کی نگرانی میں متعلقہ افسران کی موجودگی میں رینڈمائزیشن کا عمل منعقد ہوا۔پولنگ عملے کے اِنتخاب میں شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تجویز کردہ رہنما خطوط کے مطابق رینڈمائزیشن کا عمل مخصوص سافٹ ویئر کے ذریعے اَنجام دیا گیا۔3,898 ملازمین کا ایک ڈیٹا بیس رینڈامائزڈ کیاگیا ہے جس میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کو پورا کرنے کے لئے تقریباً 40فیصد ریزرو سٹاف شامل ہے۔رینڈ مائزیشن کے دوران ڈپٹی ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر ناگیش سنگھ، نوڈل آفیسر ایم سی سی رنجیت سنگھ (اے ڈی سی)، نوڈل آفیسر ٹریننگ (سی پی او) رنجیت تھنکور، نوڈل آفیسر ایم سی ایم سی، اِی ایم سی، آئی ، سی کنٹرول روم نیرج بھارگو (ڈِی آئی او) اور دیگر متعلقین موجود تھے۔
ملک کی جہاز سازی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود
روہنگیا کے خلاف اچانک کارروائی پر عمر عبداللہ نے سوال اٹھائے
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے جموںوکشمیر کے دُور افتادہ اور سہولیات سے محروم علاقوں میں موبائل ٹاوروں کیلئے زمین کی فراہمی کی منظور ی دِی
نائب وزیراعلیٰ نے سِلک فیکٹری راجباغ میں کیفے ہائوس او رگیسٹ ہائوس کی تجدیدو مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھا
جاوید رانا نے لولاب حلقے میں 10واٹرسپلائی سکیموں کا اِی ۔اِفتتاح کیا
این اے سی ایم کے وفدکی سپیکر جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی سے ملاقات
لکڑی کی نیلامی کیلئے ماہانہ ہدف مقرر کریں ۔ جاوید رانا
وزیر اعلیٰ نے کشمیر میراتھن کی تیاریوں کا جائیزہ لیا
ایس ایم سی افسران کیلئے گھریلو کمپوسٹنگ لازمی
اودھم پور میں فائر مین 15 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار










