editorial

پلوامہ کے کئی علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالت

وادی کشمیر میں سڑکوں کا جھال بچھانے کے دعوئوں کے بیچ جنوبی ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ پریشان ہے ۔ چکورہ سے ٹہاب ، نائنہ سنگم اور دیگر ملحقہ علاقوں میں خستہ حال سڑکوںسے عوام کو عبور و مرور میں کافی مشکلات درپیش ہے ۔چکورہ سے ٹہاب ، چکورہ سے پنجگام اور سنگم کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔انہوںنے بتایا کہ ضلع کے کے دیگر کئی علاقوں کی سڑکوں کی طرح کافی خستہ ہو چکی ہے۔ رابطہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں بارشوں کا پانی جمع ہوتا ہے جو راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے باعث عذاب بنا ہوا ہے وہیں یہ گندا پانی گھروں میں بھی داخل ہو رہا ہے جس سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار سڑک کی خستہ حالی انتظامیہ کی نوٹس میں لائی تاہم آج تک اس سڑک پر کسی طرح کا کوئی بھی تعمیراتی کام انجام نہیں دیا گیا۔مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس سڑک کو قابلِ آمد و رفت بنائیں تاکہ لوگوں کو راحت پہنچ سکے۔