ماہر تیراک ، غوطہ خوروں اور دیگر افراد کی خدمات حاصل کی گئی لیکن فی الحال کوئی کامیابی نہیں ملی
سرینگر// سرینگر کے گنڈ بل میں دریائے جہلم میں کشتی الٹ جانے کے بعد لاپتہ باپ بیٹے سمیت تین افراد کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بچائو پانچویں روز بھی جاری رہا جس دوران ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کے علاوہ ماہر غوطہ خوروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ۔سی این آئی کے مطابق گنڈ بل بٹوارہ علاقے میں کشتی الٹ جانے کے واقعہ کے بعد لاپتہ باپ بیٹے سمیت تین افراد کی تلاش دریائے جہلم میں پانچویں روز بھی جاری رہا ۔ تینوں کی نعشیں بر آمد کر نے کیلئے ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کے علاوہ ماہر غوطہ خوروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی تاہم شام دیر گئے تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ منگل کی صبح دریائے جہلم میںایک کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں کئی کمسن بچوں اور خاتون سمیت چھ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ باپ بیٹے سمیت تین افراد ہنوز لاپتہ ہے ۔ نمائندے کے مطابق باپ بیٹے سمیت تین مزید افراد کی نعشیں نکالنے کیلئے پانچویں روز بھی آپریشن جاری رہا تاہم شام دیر گئے تک کوئی کامیابی حاصل نہیںہوئی ۔ ادھر جہلم کے دونوں کناروں پر لوگوں کو دعا کرتے ہوئے دیکھا گیا جو اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میں باپ بیٹے سمیت تینوں کی نعشوں کی بازیابی کیلئے دعا کر رہے تھے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سالہ ماہر تیراک عبدالسلام نے اس کوشش میں حصہ لیا۔اس دوران لاپتہ باپ بیٹے سمیت تینوں افراد کی نعشیں کی بازیابی کیلئے خصوصی دعائوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔










