گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں 16برسوں سے سول سسٹم بے کار

کروڑوں روپے مالیت کے سولر پلیٹس اور بیٹریاں زنگ آلود، متعلقہ محکمہ نابود

سرینگر///گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں آج سے قریب 16برس قبل سولر سسٹم نصب کیا گیا اور صرف ایک دو مہینے چلنے کے بعد یہ بے کار ہوا اور تب سے لیکر آج تک اس کو دوبارہ چالو کرنے کیلئے کوئی بھی کوشش نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کے پلیٹ، بیٹریاں اور دیگر سامان تباہ ہوچکا ہے۔ ادھر ملازمین نے کہا کہ اگر اس کو دوبارہ چالو کیا جاتا تو بجلی کی کافی بچت ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کی عدم دستیابی کا معاملہ بھی حل ہوجاتا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قائم گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 16برس قبل سولر سسٹم نصب کیا گیا تھا تاکہ ہسپتال کو بجلی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے تاہم سولر سسٹم نصب کرنے کے ایک دوماہ تک چلنے کے بعد کسی معمولی نقص کی وجہ سے یہ بے کار ہوا تاہم متعلقہ محکمہ ’’قابل تجدید توانائی ‘‘نے اس کی مرمت کیلئے کوئی زحمت گوارا نہیں کی جس کے نتیجے میں کروڑوںروپے مالیت کا یہ سولر سسٹم بے کار ہوگیا اور اس کے پلیٹس ، بیٹری وغیرہ زنگ آلود ہوگئے۔ اس سلسلے میں میڈیکل کالج کے ملازمین نے وی او آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ انہوںنے اس کی مرمت کیلئے کئی بات متعلقہ محکمہ کے ذمہ داروں سے بات کی لیکن انہوںنے کوئی بھی قدم نہیں اْٹھایا۔ انہوںنے بتایا کہ اگر یہ سول سسٹم پھر سے فعال ہوتا ہے تو اس سے بجلی کی کافی بچت ہوسکتی ہے جو کہ محکمہ کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ہسپتال کیلئے اگرچہ خصوصی جنریٹر بھی چلائے جاتے ہیں لیکن اس پر بھی کافی خرچہ آتا ہے انہوںنے بتایا کہ سول سسٹم کو نصب کرنے کیلئے اْس وقت کروڑوں روپے صرف کئے جاچکے ہوں گے لیکن اس طرف عدم توجہی نے اس سسٹم کو بے کار بنادیا ہے۔ ملازمین نے اس معاملے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ ذمہ داروں اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سول سسٹم کو دوبارہ بحال بنانے کیلئے اقدامات اْٹھائے جائیں۔