اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کیلئے مزید 16امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کیلئے مزید 16امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

نشست پر کل 25امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ، 20اپریل کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی

سرینگر///اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کیلئے آج دوسرے روز بھی قریب 16امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ کل 9امیدواروں نے دستاویزات جمع کئے تھے جن میں محبوبہ مفتی بھی شامل تھیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2024کے سلسلے میں راجوری ، اننت ناگ نشست کیلئے جمعہ کو دوسرے روز بھی قریب 16امیدواروں نے کاغذات نامزد گی داخل کئے ہیں جن میں سشہیل باگ رنگ ، پانجنگ چوک راجوری ، آزاد امید وار ، سدھر شن سنگھ ساکن ، مدر گام کولگام نیشنل عوامی پارٹی، محمد سلیم پرے ساکن پیر تکی سوگام کوکرناگ، ڈی پی اے پی ، بلدیو کمار ساکن چندی گر آزاد ، علی محمد وانی ساکن پلوامہ آزاد، رویندر سنگھ ، آزاد، عبدالروم ملک ساکن راجوری ، آزاد امیدوار، امتیاز احمد نجار نیشنل لوک تانترک ، ارشد احمد لون شوپیاں، پنتھرس پارٹی، سمیر احمد پرے اننت ناگ ، آزاد ، عبدالغنی بٹ چاڈورہ بڈگام ، بھارت جوڈو، عبدالروف نائک ساکن کولگام آزاد امید وار ، کرم جیت سنگھ آزاد ، توصیف مجید راتھر ساکن کولگام آزاد، محمد الیاس کمار ساکن شوپیاں آر جے پی اور محمد مقبول تیلی ساکن کولگام جی ڈی پی کی ٹکٹ پر کاغذات نامزد دائر کئے ہیں ۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 20اپریل کو ہوگی ۔ جبکہ گزشتہ روز پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ، نیشنل کانفرنس کے لیڈر میاں الطاف احمد لارمی ، اپنی پارٹی کے ظفر اقبال منہاس ، JKNPFکے شیخ مظفر ،آزاد امیدوار شیخ عمران ، آزاد امیدوار دلیپ کمار پنڈتا، آزاد امیدوار سجاد احمد ڈار،گلشنہ اختر نے ڈی سی آفس اننت ناگ میں ضلع انتخابی افسر اننت ناگ کے سامنے دستاویزات پیش کئے تھے۔ ادھر نیشنل کانفرنس سینئر لیڈر میاں الطاف احمد لارمی نے جمعرات کو اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ کے لیے اپوزیشن انڈیا بلاک کے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس نشست کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال 20اپریل کو ہوگی ۔ دریں اثناء جموں و کشمیر کے اننت ناگ-راجوری لوک سبھاحلقہ کے انتخابات 7 مئی کو انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پولنگ ہو رہی ہے۔