4G Network and National Broadband Mission will monitor the implementation of 3 communication schemes in Jammu and Kashmir

4جی نیٹ ورک اورقومی براڈ بینڈ مشن جموں کشمیر میں3مواصلاتی سکیموںکے نفاذکی نگرانی ہوگی

سرینگر///حکومت نے جموں کشمیر کے ان دیہاتوں جہاں4جی موبائل کی سہولیات دستیاب نہیں ہے،کو اس دائرے میں لانے اور دیگر مواصلاتی سکیموں کے نفاذ کے علاوہ جامع وپائیدار نقل و حرکت منصوبے کی تیاری کی نگرانی کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔سرکار کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک نگران کمیٹی کی تشکیل عمل میں لانے کو منظوری دی گئی ہے ،جس کے کمان محکمہ ماحولیات کے فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) دھیرج کمار کو سونپا گیا ہے۔9رکنی کمیٹی جموں کشمیر میں مؤثر عمل آوری کے لیے بیان کرد اہداف کے مطابق ان سکیموں کی باقاعدگی سے نگرانی کے علاوہ جائزہ لئے گی۔ان اسکیموں میں یونیورسل سروس اوبلی گیشن فنڈ4جی سیچوریشن پروجیکٹ، نیشنل براڈ بینڈ مشن اورجامع اور پائیدار نقل و حرکت کا منصوبہ (سی ایس ایم پی) شامل ہیں۔ان علاقں میں جہاں4جی موبائل سروسز دستیاب نہیں ہے ’یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ27‘جولائی2022کو شروع ہوا۔اس منصوبے کو26,316 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا۔یہ پروجیکٹ دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں 24,680 بے 4جی کے دائرے سے باہر علاقوں میں موبائل خدمات فراہم کرے گا۔ اس پروجیکٹ میں بحالی، نئی بستیوں، موجودہ آپریٹروں کے ذریعے خدمات سے دستبرداری وغیرہ کی وجہ سے 20فیصد اضافی دیہات شامل کرنے کا انتظام ہے۔کمیٹی اسکیموں کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے ان کے بروقت حل کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔کمیٹی زمین کی تقسیم ( مال و جنگلات)،’ رائٹ آف وے‘ کی اجازت، موبائل ٹاورز سے پاور گرڈ کنکشن وغیرہ جیسے مسائل کے تیز تر حل کے لیے متعلقین کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی اور ماہانہ پیشرفت رپورٹ چیف سکریٹری،کے دفتر میں پیش کرے گی۔اس کمیٹی میںمحکمہ جنگلات و ماحولیات کے فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) چیئرمین جبکہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ کے انتظامی سیکریٹری ممبر سیکریٹری ہونگے۔ کمیٹی میں محکمہ بجلی،محکمہ مال،محکمہ تعمیرات عامہ،محکمہ ٹرانسپورت،محکمہ منصوبہ بندی،ترقی و نظارت کے انتظامی سیکریٹریوں کے علاوہ محکمہ خزانہ کی نمائندہ جو ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے کم نہ ہو کے علاوہ کمیٹی کی جانب سے نامزد کوئی شخص کمیٹی کے ممبران ہونگے۔اس سے قبل سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ(بی ایس این ایل) نے دعویٰ کیا ہے کہ و ادی میں448مقامات پر موبائل ٹاوروں کی تنصیب جاری ہے تاکہ ان علاقوں کو بھی4جی دائرے میں لایا جائے جو ابھی تک اس دائرے میں نہیں ہے۔بی ایس این ایل کی اسسٹنٹ جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد وادی کے تمام خطوں میں بی ایس این ایل نیٹ ورک دستیاب ہوگا۔