گنڈ بل بٹوارہ حادثہ پورے کشمیر کیلئے سانحہ عظیم

جن گھرانوں کے چشم و چراغ کھوگئے اللہ تعلیٰ انہیں صبر و جمیل عطاکرے ۔ امام حی نقشبندی

سرینگر//سید احمد سعید نقشبندی امام حی جامع مسجد سرینگر نے گنڈ بل بٹوارہ سانحہ پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے کشمیر کیلئے یہ ایک عظیم سانحہ ہے اور پوری قوم اس وقت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوںنے اللہ تعلیٰ سے دعا کی کہ متاثرہ کنبوں کو اللہ تعلیٰ یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت عطاکرے ۔ انہوںنے مرحومین کے جنت نشیبی کیلئے بھی دعا کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں سید احمد سعید نقشبندی امام حی جامع مسجد سرینگر کہا ہے کہ بٹوارہ میں گزشتہ روز جو سانحہ پیش آیا جس میں کئی گھرانوں کے نونہال اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں یہ ایک ایساصدمہ ہے جو ناقابل برداشت ہے تاہم اللہ تعلیٰ کی مرضی کے آگے سبھی بے بس ہے ۔ امام حی نے بتایا کہ پورے کشمیر کیلئے یہ ایک سانحہ عظیم ہے اور پوری قوم متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں اللہ تعلیٰ سے دعا کرتاہوں کہ وہ متاثرین کو صبر جمیل عطاکرے اور مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے ۔ انہوںنے حادثے میں لاپتہ ہوئے افراد کی لاشیں جلد بازیاب ہونے کی بھی دعا کی ۔