لشکر سے وابستہ دو معاون کارکن گرفتار ، اسلحہ بھی بر آمد
سرینگر // سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے نائنہ بجبہاڑ ہ علاقے میں ملی ٹنٹ تنظیم لشکر سے وابستہ دو معاون کارکنوں کا گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس اور فوج نے ایک مشتر کہ آپریشن کے دوران سنگم نائنہ پل کے قریب دو ملی ٹنٹ معاون کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ لشکر طیبہ تنظیم کے دو ساتھیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا گیا۔ جن کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مشتر کہ آپریشن کے دوران دو لشکر کے معاون کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کی شناخت سمیر احمد ڈار ساکن سنگم اور وسیم حمد وانی ساکنہ شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے قبضے سے پستول ون گرینڈ 02 میگ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس پوسٹ سنگم میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 82/2024درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔










