جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے عظیم جنگجو اور فوجی حکمت عملی ساز جنرل زوراور سنگھ کو ان کی یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے جے اینڈ کے ایکس سروسز لیگ کے زیر اہتمام ایک یادگاری تقریب میں جنرل زوراور سنگھ جی کے مجسمے پر پھول چڑھائے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جنرل زوراور سنگھ ایک حقیقی قومی ہیرو تھے اور ملک بھر کے لوگوں کیلئے تحریک کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ ’’ دنیا کے عظیم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک کی بے مثال ہمت ، بہادری اور لگن نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی ۔‘‘ ڈی جی پی جے اینڈ کے مسٹر آر آر سوین ، میجر جنرل گورو گوتم ، جی او سی 26 انفنٹری ڈویژن ، لفٹینٹ جنرل آر کے شرما ( ریٹائیرڈ ) صدر جے اینڈ کے ایکس سروسز لیگ اور دیگر اہم شخصیات نے بھی جنرل زوراور سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔










