بارہمولہ، سوپور اور کولگام میں04 منشیات فروش گرفتار ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر // سماج سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ، سوپور اور کولگام میں04 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق تھانہ چندوسہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن چندوسہ کی سربراہی میں گلیبل چندوسہ میں قائم ناکہ پر دو افراد کو روکا کر تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 36 گرام چرس جیسے مادہ برآمد ہوا۔ ان کی شناخت عبدالقیوم لون ولد عبدل رحمان ساکنہ شیر پورہ اور مدثر احمد ڈار ولد عبدل رشید ساکن ہیون شیری کے طور پر ہوئی۔ انہیں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن چندوسہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر وہ زیر حراست رہے۔سوپور میں تھانہ بومئی کی ایک پولیس پارٹی نے جس کی سربراہی ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بومئی نے ایس ڈی پی او سوپور سرفراز بشیرکی نگرانی میں زونی پورہ کراسنگ تجر شریف پر ناکہ پر ایک شخص کو گرفتار کیا۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 560 گرام چرس جیسی مادہ برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت عرفان احمد پیر عرف بٹ پیر ولد محمد سلطان پیر ساکنہ تجر شریف سوپور کے طور پر ہے۔ اس طرح سے کلگام میں بھی پولیس تھانہ کولگام کی ایک پولیس پارٹی نے ہدیگام میں گشت کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جس کی شناخت فاروق احمد ٹھوکر ولد گل محمد ٹھوکر ساکنہ ہدیگام کے طور پر کی گئی۔ اس کی ذاتی تلاشی کے بعد تقریباً 700 گرام چرس جیسے ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن کولگام منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔اس سلسلہ وار کاروائی کے دوران پولیس نے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔










