شوپیان میں غیر ریاستی کیب ڈرائیور پر حملے کے ما بعد

جی او سی وکٹر فورس ، آئی جی پی کشمیر اور آئی جی سی آ ر پی ایف نے علاقہ کا دورہ کیا

سرینگر// جنوبی ضلع شوپیان میں غیر ریاستی کیب ڈرائیور پر حملے کے بعد وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ( جی او سی ) ، انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون اورا ٓئی جی سی آر پی ایف نے دیگر افسران کے شوپیان کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال جائزہ لیا ۔ سی این آئی کے مطابق شوپیان کے حالن علاقے میں مسلح بندوق برداروں کی جانب سے غیر ریاستی کیب ڈرائیور پر حملے کے بعد جنرل آفیسر کمانڈنگ ( جی او سی ) ، انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون اورا ٓئی جی سی آر پی ایف نے دیگر افسران کے ہمراہ شوپیان کا دورہ کیا اور وہاں صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی شوپیان تنوشری نے انہیں تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں حملے کے بارے میں جانکاری دی ۔ اس موقعہ پر جی او سی اور آئی جی پی کشمیر نے ضلع میں سیکرٹی صورتحال میٹنگ کی بھی صدارت کی اور پورے ضلع میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے ضلع میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ۔ اس موقعہ پر فوج و پولیس افسران نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حملے میںملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے ۔ ساتھ ہی لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر حساس علاقوں میں چوکسی بڑھانے اور شر پسند عناصر کیخلاف کارورائی تیز کرنے کی ہدایت دی ہے ۔