بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں کشتی الٹ جانے سے ماہی گیر کی موت

ادھم پورہ میں المناک سڑک حادثے کے دوران دو افراد لقمہ اجل بن ، دو زخمی ہو گئے

سرینگر // بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں کشتی الٹ جانے سے ایک ماہی گیر کی موت ہوئی ۔ ادھر ادھم پورہ میں المناک سڑک حادثے کے دوران دو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے۔سی این آئی کے مطابق بانڈی پورہ ضلع کی ولر جھیل میں ایک 45 سالہ ماہی گیر کی کشتی الٹنے سے موت ہو گئی۔حکام نے بتایا کہ 45 سالہ ماہی گیر جس کی شناخت مشتاق احمد کاوا ولد غلام محمد کاسا ساکن کنیباتھی بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے ولر جھیل میں مچھلیاں پکڑنے کیلئے جا رہا تھا کہ اس کی کشتی الٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ کافی کوششوں کے بعد اس کی لاش جھیل سے نکالی گئی۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کو ضلع اسپتال بانڈی پورہ لے جایا گیا ہے اور مناسب قانونی طبی عمل کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ادھر جموں کے ادھم پور ضلع میں سڑک کا ایک المناک حادثہ رونما ہوا جس دوران دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ دھر روڈ ادھم پور پر دھودر نالہ کے قریب ایک ٹرک نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی شناخت راہول سنگھ ولد رسل سنگھ ساکنہ بورلا ضلع ادھم پور اور سبھم سموترا ولد شام لال ساکنہ نیل نہلہ ادھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا دو زخمیوں کو اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی ہے ۔