عید الفطر کے پیش نظر 8دنوں میں 12لاکھ سے زائد پولٹری کشمیر درآمد

گزشتہ تین مہینوں میں ایک کروڑ 25لاکھ مرغ وادی پہنچائے گئے

سرینگر//عید الفطر کے پیش نظر بیرون ریاستوں سے واد ی کشمیر کیلئے اب تک500سے زائد پولٹری گاڑیوں میں 12لاکھ سے زائد مرغ درآمد ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ تین مہینوں کے دوران ایک کروڑ 25لاکھ سے زائد پولٹری درآمد ہوئی ہے ۔اس بیچ پنچاب سے اب تک 722ٹن دودھ برآمد ہوا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق عید الفطر کے پیش نظر وادی کشمیر میں پولٹری کی زیادہ کھپت ہوتی ہے اور اس کو پورا کرنے کیلئے بیرونی منڈیوں سے پولٹری درآمد کی جاتی ہے ۔ جبکہ مٹن ، دودھ ، بیکری و دیگر اشیاء بھی بڑی مقدار میں وادی پہنچائی جاتی ہے ۔ وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر تنصیف احمد انچارج چیک پوسٹ لورمنڈیا نے بتایا کہ ماہ رمضان ، عید الفطر یا اعید الاضحی اور دیگر تہواروں کے پیش نظر بیرونی منڈیوں سے پولٹری کافی تعداد میں وادی پہنچائی جاتی ہے اور اس تناظر میں رواں مہینے کے آٹھ دنوں میں بیرونی منڈیوں سے کشمیر پنچائے جانے والی مرغ (پولٹری) کی تعداد 12لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک 500سے زائد پولٹری کی گاڑیاں کشمیر پہنچ گئیں ہیں۔ اس دوران انہوںنے بتایا کہ گزشتہ تین مہینوں میں یعنی جنوری ، فروری اور مارچ کے مہینوں میں بیرون وادی کی منڈیوں سے اب تک ایک کروڑ 25لاکھ سے زائد پولٹری کشمیر پہنچائی جاچکی ہے جبکہ پنجاب سے722ٹن دودھ درآمد تاہم وادی کشمیر میں بھی بڑی مقدار میں دودھ برآمد ہوتا ہے اور اب تک کشمیر سے بیرونی ریاستوں 1681ٹن برآمد ہوا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ مرغ کے علاوہ سبزیاں ، مٹن ، مچھلیاں، میوہ جات ، وغیرہ بھی بڑی مقدار میں کشمیر پہنچ رہی ہے اور چونکہ اس وقت شاہراہ پر بلا روک ٹوک ٹریفک جار ہے مال بردار گاڑیاں کشمیر وقت پر پہنچ پاتی ہیں۔ یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں نجی پولٹری فارموں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کافی تعداد میں مقامی سطح پر پولٹری تیار کی جاتی ہے تاہم عید اور دیگر مواقعوں پر اشیاء خوردنی کی کھپت بڑھ جاتی ہے ۔