smart city srinagar

ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا

احمد نگر اولڈ بژھ پورہ روڑپر سمارٹ سٹی بسیں چلانے کامطالبہ

سرینگر//احمد نگر اولڈ بژھ پورہ روڑ کے علاقے میں سمارٹ سٹی گاڑیاں چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگوں نے کہا ہے کہ سمارٹ سٹی گاڑیاں نئی سڑک90فٹ سے چلتی ہے جبکہ اولڈ بژھ پورہ روڑ کے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر کے احمد نگر اولڈ بژھ پورہ روڑ کے علاقے میں سمارٹ سٹی بسیں چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگوںنے کہا ہے کہ اس سڑک پر سمارٹ سٹی گاڑیاں نہیں چلتی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔انہوںنے کا کہ بہتر ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب ، طلبہ ، ملازمین ، تاجروں اور دیگر افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے میں شدید پریشانی ہوتی ہے ۔ وی او آئی سٹی رپورٹر کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک شہری ایک شہری مفتی غلام سیدین فاروقی نے بتایا کہ سمارٹ سٹی گاڑیاں بژھ پورہ کے 90فٹ روڑ پر چلتی ہے تاہم احمدنگر اولڈ بژھ پورہ روڑ کو نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آبادی کا ایک بڑا حصہ ٹرانسپورٹ سہولیت سے محروم ہوگیا ہے ۔ انہوںنے اس ضمن میں کمشنر ٹرانسپورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ احمد نگر اولڈ بژھ پورہ روڑ پر سمارٹ سٹی بسوں کو چلانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔