ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے کٹراہ ٹائون میں بھیڑ کم کرنے کے اَقدامات کا جائزہ لیا

ریاسی//ڈِسٹرکٹ مجسٹریٹ وشیش مہاجن نے سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی)موہتا شرما کے ساتھ لوک سبھا اِنتخابات ، نوراتری اور دیگر تہواروں کے پیش نظر آج کٹرا ہ شہر کا جامع معائینہ کیا۔معائینے کے دوران شہر میں بھیڑ کم کرنے اور شری ماتا ویشنو دیوی یاتریوں کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اَقدامات تجویز کئے گئے۔ ڈِسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور یاتریوں اور سیاحوں کی حفاظت اور سہولیت کو یقینی بنانے کے مقصد سے متعدد ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے کٹرا ہ کے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ غلط پارکنگ سے گریز اور ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے شہر کو بھیڑ کم کرنے اور خوبصورت بنانے کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اُنہوں نے یاترا کے تجربے کو سب کے لئے مزید خوشگوار بنانے میں اِجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔اِس موقعہ پر ایس ڈی ایم کٹرا ہ پیوش دھوترا، اے ایس پی کٹراہ وپن چندرن، اِی او بلدیہ کٹرا ہ اور دیگر افسران موجود تھے۔