رام بن//گورنمنٹ پولی تکنیک کالج چندرکوٹ نے سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرکے اِنتخابی عمل کے تئیں شہری ذِمہ داری کو فروغ دینے میں فعال پیش رفت کی ہے۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر رام بن بصیر الحق چودھری کی رہنمائی اور نوڈل آفیسر ایس وِی اِی پی (اے سی پی) رام بن اشفاق خانجی کی نگرانی میں کی جانے والی اِس کوشش کا مقصد نوجوانوں میں اِنتخابی شرکت کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے ۔ اِس تقریب میں طلبأ، فیکلٹی اور عملے کے ارکان نے پُرجوش شرکت کی جن میں پہلی بار رائے دہندگان دینے والے بہت سے لوگ شامل تھے۔ ڈِسٹرکٹ سویپ سیل کے ریسورس پرسنوں نے جمہوری اَقدارکی آبیاری اور نوجوانوں میں شہری مصروفیت کو فروغ دینے کے لئے ادارے کی ثابت قدمی پر زور دیا۔ یہ ذمہ دار شہریوں کی تشکیل اور ہماری قوم کی جمہوری اَقدار کو مستحکم کرنے میں تعلیمی اِداروں کے اہم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔مہم نے جمہوری منظر نامے کی تشکیل میں مضبوط شہری مصروفیت کے اہم کردار پر زور دیا ۔ عوام اور اِنتخابی عملے کے اَرکان کے ساتھ نوجوانوں کی متحرک شرکت نے ایک باخبر رائے دہندگان کو فروغ دینے کے اِجتماعی عزم پر زور دیا۔










