امریکا، برطانیہ کے یمن پر حملے:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4فیصد اضافہ

امریکا اور برطانیہ کے یمن پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا۔ مانیٹرنگ کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت 3.16 ڈالر اضافے کے بعد 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 3.5 ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد امریکی خام تیل کی نئی قیمت 75 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ماہرین نے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے اور مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔