piyush goyal

وزیر اعظم ایک سپر پاور کے طور پربھارت کی ترقی میں ہر شہری کا تعاون چاہتے ہیں/پیوش گوئل

ہر ریاست کو ترقی کرنی ہے ،سال 2047 تک ہندوستان کے ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر کا حصہ بننا ہے

سرینگر // وزیر اعظم ایک سپر پاور کے طور پر ہندوستان کی ترقی میں ہر شہری کے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں کی بات کرتے ہوئے وزیر صنعت و تجارت پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہر ریاست کو ترقی کرنی ہے اور سال 2047 تک ہندوستان کے ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر کا حصہ بننا ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق چنئی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت و تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ ہر ریاست کو ترقی کرنی ہے اورسال 2047 تک ہندوستان کے ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر کا حصہ بننا ہے۔پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور ان غریبوں اور پسماندہ لوگوں کیلئے کام کر رہے ہیں جن کی زندگیوں میں ملک کی آزادی کے 75 سال بعد بھی کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کی زندگیوں میں تبدیلی لانا گزشتہ دس سالوں میں مرکزی حکومت کی فلاحی پالیسیوں کا سنگ بنیاد ہے۔ وزیر نے کہا کہ حکومت ملک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے کئی اقدامات پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشی تمل سنگم، سوراشٹرا تمل سنگم حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ اقدامات ہیں جو مختلف ریاستوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کی بھرپور ثقافت اور وراثت کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کو تمل ناڈو میں زبردست ردعمل ملا ہے، وزیر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یاترا کے حصے کے طور پر لگائے گئے کیمپوں میں خود کو رجسٹر کرائیں تاکہ مرکز کی طرف سے لاگو کی گئی اسکیموں کا فائدہ حاصل کیا جا سکے۔