’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ نے ڈورو اننت ناگ میں مثبت تبدیلی لائی

اننت ناگ / / اَربن کمیونٹیوں میں سرکاری سکیموں کو زیادہ قابل رسائی بنانے کی ایک حوصلہ اَفزا کوشش کے طور پر ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ نے آج اَپنی ڈورو شہری مہم کا آغاز کیا۔ڈورو سب ڈویژن میں پھیلا ہوا یہ سفر سرکاری اَقدامات کو شہریوں کے قریب لانے اور مثبت تبدیلی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے شہری مرحلے کا آغاز گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ڈورو میں ایک اِفتتاحی تقریب سے ہوا جس نے جن بھاگیداری پروگراموں کے سلسلے کے لئے منظر نامہ تیار کیا۔ ان تقریبات میں ’’میری کہانی ،میری زبانی‘‘سیشنوں اور فائدہ اُٹھانے والوں کے ساتھ بات چیت شامل ہے جس سے کمیونٹی کے ساتھ براہ راست رابطے کے لئے ایک حقیقی پلیٹ فارم تیار ہوتا ہے۔آج کے شہری ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ پروگراموں نے عوام میں فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے مقصد سے کمیونٹی پر مرکوز مختلف اَقدامات کی نمائش کی۔وِکست بھارت سنکلپ یاترا کیمپ میں پردھان منتری اُجولا یوجنا، مفت ہیلتھ چیک اَپ، آدھار کارڈ رجسٹریشن اور پی ایم سواندھی سکیم رجسٹریشن جیسی سکیموں کے موقعہ پر کنکشن کی سہولیت فراہم کی گئی تاکہ فائدہ اُٹھانے والوں کو ضروری سرکاری خدمات تک آسان رَسائی حاصل ہو۔ایس ڈی ایم ڈورو نے مختلف سرکاری سکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرتے ہوئے یاترا کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی دُور اندیش قیادت میں ملک کو ایک اَچھی اور ترقی یافتہ اِکائی میںتبدیل کرنے کے لئے مربو ط کوششیں کی جا رہی ہیںتاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ شہری آسانی سے اِن سکیموں کا فائدہ اُٹھاسکیں۔ مرکزی حکومت کی فلیگ شپ سکیموں کے بارے میں شہریوں کو روشناس اور بااِختیار بنانے کے لئے پرعزم ایک ملک گیر پہل’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ پہلے ہی اننت ناگ ضلع میں عوام کے درمیان گہرے روابط قائم کرچکی ہے۔قبائلی اضلاع اور دیہی علاقوں میں 25 ؍نومبر سے منعقد ہونے والے مؤثر سیشنوں کے ساتھ یاترا مثبت تبدیلی کے طور پرجاری ہے جس سے ترقی پسند معاشرے کی پرورش ہوتی ہے۔