جموں //یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے سیکرٹری سرمد حفیظ نے ملک بھر سے فینسرز اور ان کے محافظوں کو امن کا پیغام ے جانے والے سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی امن ، خوشحالی اور ہم آہنگی کے پیامبر ہیں ۔ سرمد حفیظ نے یہ بات آج یہاں جموں یونیورسٹی کے جمنازیم ہال میں ایک شاندار رنگا رنگ اور اچھی شرکے کی تقریب میں فینسنگ انڈر 19 لڑکوں اور لڑکیوں کے نظم و ضبط میں 67 ویں نیشنل اسکول گیمز کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ قومی منظر نامے پر جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں اور بین الاقوامی میدان میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی سہولت میں بہتری اور کوچنگ کے معیار میں عمدہ کارکردگی کی تصویر کشی کی ہے ۔ سیکرٹری وائی ایس ایس نے کہا کہ یہ ایونٹ نیشنل اسکول گیمز کی سیریز کا حصہ ہے جس کی میز بانی جموں و کشمیر کر رہا ہے اور اب تک رواں سال کے دوران فُٹ بال ، والی بال ، جوڈو اور فینسنگ کے کھیلوں کے شعبوں میں قومی سطح کے چار مقابلوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیاء کیا ہے ۔ اس سے جموں و کشمیر میں تبدیلی کا پیغام دینے میں بھی بہت مدد کی ہے ۔ سرمد حفیظ نے مزید کہا کہ گذشتہ سال جموں و کشمیر کے 60 لاکھ نوجوانوں نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا اور اس سال ہدف پچھلے سال سے کہیں زیادہ ہے ۔ قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے مہمان خصوصی اور دیگر معززین کا خیر مقدم کیا اور محکمہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ دریں اثنا جے اینڈ کے انڈر 19 لڑکوں نے آج پہلے دن سیبر ٹیم گولڈ جیتا ہے ۔










