ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکس جموں نے بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا
جموں//اپنی نوعیت کے پہلے پہل کے تحت جموں و کشمیر اسٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے افسروں /اہلکاروں کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کیلئے ہفتہ وار فلاحی سرگرمیاں شروع کیں ۔ عہدیداروں کے مطابق ہر ہفتہ محکمہ نے ہیلتھ چیک اپ ، کھیل ، دماغی بہبود اور سوچھتا ابھیان سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے کا منصوبہ بنایا جس کا مقصد پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور ٹیم کے جذبے کو ابھارنے کے علاوہ عہدیداروں کے حوصلے کو بڑھانا ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکس ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ جموں نمرتا ڈوگرہ نے دیگر سینئرافسران کے ساتھ ڈی سی دٹیمپس کے دفتر میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ ڈیپارٹمنٹل بیڈ منٹن کورٹ کا افتتاح بھی نمرتا ڈوگرہ نے کیا جس کے بعد مردوں اور خواتین کے سنگلز اور ڈبلز میچز ہوئے جس میں کئی افسران نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز نے کہا کہ اس طرح کے ذہنی اور جسمانی صحت کے اقدامات کا مقصد محکمہ کیلئے ایک باقاعدہ خصوصیت ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عملے کے ارکان کیلئے کھیلوں اور ذہنی تندرستی کے سیشنز سے تناؤ میں کمی سمیت کئی فوائد حاصل ہوں گے ۔ صحت کے بے شمار فوائد کے علاوہ کام کا زیادہ مثبت ماحول ، ٹیم کی تعمیر اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریں ۔ نمرتا ڈوگرہ نے کہا کہ کھیل توجہ کو بہتر بنانے کیلئے کافی اہمیت کا حامل ہے اور کلریکل اسٹاف کے کام کے معیار پر مثبت اثر ڈالنے کے ساتھ ساتھ کام اور زندگی کا توازن برقرار رکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایک انتہائی دباؤ کا کام ہے اور ایسے ماحول میں کام کرنے والے اہلکاروں اور افسران کو ان سرگرمیوں سے فائدہ ہو گا ۔










