پلوامہ// ضلع پلوامہ نے70 ویں کوآپریٹو ہفتہ کی تقریب میں’ اُبھرتے ہوئے علاقے اور کوآپریٹیو کے لئے کاروبار کرنے میں آسانی‘کے موضوع پر مرکوز ایک متحرک پروگرام کے لئے سٹیج ترتیب دیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم تھے جنہوں نے دیگر معززین کے ساتھ مل کر ضلع میں کوآپریٹیوز کی کثیر الجہتی خدمات کا جائزہ لیا۔کوآپریٹیوہفتہ کی تقریبات کا آغاز سٹالوں کے کے معائینے کے ساتھ ہوا جہاں مختلف کوآپریٹیوسوسائٹیز نے اَپنی متنوع مصنوعات کی نمائش کی جو اُبھرتے ہوئے علاقوں کو اَپنانے میں کوآپریٹیو کے ارتقأ کی علامت ہے ۔ روایتی سے لے کرمعاصر تک، سٹالوں میں مقامی کوآپریٹیوز کی مطابقت پذیری اور اختراعیت کی عکاسی کی گئی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اِس طرح کی متحرک اسمبلی کو دیکھ کر خوشی کا اِظہار کیا ۔اُنہوں نے اِ س موضوع پر زور دیتے ہوئے مقامی معیشت کو بہتر بنانے میں کوآپریٹیوز کے اہم کردار کو واضح کیا۔ اُنہوں نے کوآپریٹیو کی ترقی کے لئے مسلسل اختراعیت ، مطابقت پذیری اور نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوںپرائمری ایگری کلچرل کریڈٹ سوسائٹیوں کے ارتقاء پر مزید روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے روایتی پی اے سی ایس کی روایتی دُکانوں سے متحرک مراکز کی طرف نمایاں تبدیلی کی وضاحت کی اور بدلتے ہوئے ماشی منظر نامے اور ارتقأ کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ کس طرح پی اے سی ایس جو کبھی روایتی کرداروں تک محدود تھا، نے اپنی خدمات کو متنوع بنارہا ہے اور متنوع اِقتصادی ضروریات کو پورا کرنے والے کثیرالجہتی مرکز بن گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس موقعہ کی اہمیت میں اضافہ کرتے ہوئے نئے رجسٹرڈ کوآپریٹیوز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کومومنٹوز بھی پیش کئے گئے جو کوآپریٹیو سیکٹر کے اندر صحت مند مسابقت کو فروغ دیتے ہوئے دوسروں کو بہترین کارکردگی کے لئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔اِس سے قبل ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز پلوامہ عدنان نذیر نے اپنے خطاب میں ضلع کے اندر کوآپریٹیوز کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے معاشی ترقی میں ان کے اہم کردار پر زور دیا۔










