شوپیاں میں 70 واں آل اِنڈیا کوآپریٹیو ہفتہ منایا گیا

شوپیان// محکمہ کوآپریٹیو ضلع شوپیاں نے 70 ویں آل اِنڈیا کوآپریٹیو ہفتہ کے موقعہ پر آج ضلع میں کوآپریٹیو سیکٹر کی کامیابیوں کو اُجاگر کرنے اور عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شوپیاں ڈاکٹر ناصر احمد لون مہمان خصوصی تھے۔اے ڈی ڈی سی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ محکمہ کوآپریٹیو کی سکیموں کے بارے میں لوگوں کو بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کریں تاکہ وہ صحیح طریقے سے مستفید ہوسکیں۔اُنہوں نے محکمہ کی کامیابی کی مناسب کوریج پر زور دیا تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو محکمے کی طرف سے فراہم کردہ مختلف طریقوں سے اپنا ذریعہ معا ش کمانے کی ترغیب دی جاسکے ۔اے ڈی ڈی سی نے لوگوں کی سماجی و اِقتصادی ترقی میں کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور مختلف شعبوں میں نئی کوآپریٹیوز کے قیام کی ضرورت پر زور دیا جبکہ شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو مزید فعال بنانے نوجوانوں کے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔اُنہوں نے مختلف شعبہ جات کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیوسوسائٹیز شوپیاں مظفر احمد نے خطاب کرتے ہوئے ضلع میں کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے ضلع میں محکمہ کوآپریٹیو کی مختلف سکیموں کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔تعلیم یافتہ نوجوانوں، خواتین اور کمزور طبقوں کے لوگوں کو مختلف متنوع شعبوں میں اپنی روزی روٹی کمانے کے لئے کوآپریٹیو میں شامل ہونے پر خصوصی زور دیا گیا۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کوآپریٹیو میں سر ٹیفکیٹ اور مومنٹوز بھی تقسیم کئے گئے۔اِس موقعہ پر چیف ایگری کلچر آفیسر، ڈسٹرکٹ بھیڑ پالن آفیسر، اے ڈی فشریز، اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز ضلع شوپیاں، ڈسٹرکٹ منیجر این آر ایل ایم، ڈسٹرکٹ منیجر سی ایس سی کے علاوہ باغبانی، مویشی پالن، صحت، ڈرگ کنٹرولر اور دیگر محکموں کے نمائندگان کے علاوہ کوآپریٹیو سوسائٹیز کے ممبران اور عوام الناس بھی موجود تھے۔