شیلندر کمار نے راجوری ضلع کے پترا را پنچایت میں ’ بیک ٹو وِلیج ‘ کے پانچویں مرحلے کے پروگرام کی سرگرمیوں میں حصہ لیا

شیلندر کمار نے راجوری ضلع کے پترا را پنچایت میں ’ بیک ٹو وِلیج ‘ کے پانچویں مرحلے کے پروگرام کی سرگرمیوں میں حصہ لیا

راجوری//حکومت کے ’’ بیک ٹو وِلیج ‘‘ کے پانچویں مرحلے کے پروگرام کے منفرد پہل کے ایک حصے کے طور پر سرحدی ضلع راجوری میں متعدد سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں جس میں اِنتظامیہ کو دیہی عوام کی دہلیز تک پہنچانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اِن سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعمیرات عامہ ( آر ایند بی( شیلندر کمار نے سندر بنی بلاک میں پترارا پنچایت کا دورہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وِکاس کنڈل اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے پنچایت کے اندر عملائی جانے والی مختلف سرکاری سکیموں کی اِفادیت کے بارے میں عوام کی رائے حاصل کی اور اُنہوں نے مقامی لوگوں کے ترقیاتی مسائل کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوںنے براہ راست عوامی شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اِنتظامیہ اور نچلی سطح کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں عوامی رسائی کیمپوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ یہ کیمپ عام لوگوں کے لئے اَپنے تحفظات کا اِظہار کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیںاور اِس طرح ترقیاتی عمل میں کموینٹی کی شرکت کو فروغ ملتا ہے ۔شیلندر کمار نے نوجوانوں کو روشن مستقبل کی طرف راغب کرنے کے لئے ان پر زور دیا کہ وہ خود روزگار سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔ اُنہوں نے ترقیاتی پروگراموں کی مؤثر عمل آوری میں عوام کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی غیر متزلزل سپوٹ پر ان کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اَقدامات اِنتظامیہ کی لگن کا ثبوت ہیں۔اُنہوںنے کہا کہ عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا یوٹی اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں کہ عوام کو اس وجہ سے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر دیہی علاقوں کی ہمہ جہت اور مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے اور اِس سلسلے میں متعدد اَقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے تقریب کے متحرک فریم ورک کے اندر نہ صرف اَپنی پیشہ ورانہ قابلیت کا مظاہرہ کیا بلکہ ان سیشنوں کے دوران ظاہر کی گئی شکایات کے بارے میں بھی ہمدردی سے کام لیا۔ ہر تشویش کا باریک بینی سے دستاویز کیا گیا اور مقامی کمیونٹی کو یقین دِلایا گیا کہ ان کے جائز مطالبات اور مسائل کو مناسب وقت پر منظم طریقے سے حل کیا جائے گا۔راجوری ضلع کے لوگوں نے حکومت کی ان کے ساتھ جڑنے کی مسلسل کوششوں کو اُجاگر کیا ۔یہ شراکتی طرز حکمرانی ماڈل نہ صرف اِنتظامیہ کی جوابدہی کی تصدیق کرتا ہے بلکہ کمیونٹی کی قیادت میںترقی کی بھی مثال پیش کرتا ہے جو نچلی سطح پر مثبت تبدیلی کی صلاحیت کو ظاہرکرتا ہے ۔اِس موقعہ پرڈی ڈی سی ممبر سندربنی راجندر شرما، بی ڈی سی سندربنی ارون شرما، تحصیل دار سندربنی، سرپنچوں، پنچوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔