ڈی سی سرینگر اور محکمہ سیاحت کے افسران نے جھیل ڈل میں آگ زدگان کو یقین دلایا
سرینگر/// ڈپٹی کمشنر سرینگر اور محکمہ سیاحت کے افسران نے ہفتہ کو ڈل جھیل میں آتشزدگی کے واقعہ کی جگہ کا دورہ کیا جہاں آج علی الصبح زبردست آگ نے کئی ہاوس بوٹوں کو تباہ کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ حکام نے ہاؤس بوٹس کے مالکان کو یقین دلایا کہ ہاؤس بوٹس کی دوبارہ تعمیر کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کے لیے مناسب لکڑی کی فراہمی پر بھی توجہ دی جائے گی اور کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔اس سے قبل ڈل جھیل میں گھاٹ نمبر 9 کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے کئی ہاوس بوٹ تباہ ہوگئے تھے ۔تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔










