جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن (جے کے پی سی سی) کے 99ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی شیلندر کمار ، ایم ڈی جے کے پی سی سی راجیش کمار شاون، ڈی جی کوڈز، فائنانس اور منصوبہ بندی محکموں کے نمائندگان، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموںوکشمیر، جے کے پی سی سی کے جنرل منیجروں اور دیگر متعلقہ افسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ بورڈآف ڈائریکٹرز نے گذشتہ میٹنگ کی کارروائی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیاجبکہ کارپوریشن کے کام ،پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں اِنضمام اور اس کے بہتر اور مؤثر کام کاج سے متعلق مختلف ایجنڈآئٹمز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ ایل جی کی قیادت والی موجودہ اِنتظامیہ جموں و کشمیر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے وقف ہے اور گذشتہ کچھ برسوںمیں پورے جموںوکشمیر یو ٹی میں عوامی اہمیت کے مختلف پروجیکٹ قائم کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مؤثر طریقے سے مکمل کرنے اور نئے اَقدامات کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے۔اُنہوںنے مزید کہا کہ جے کے پی سی سی جموں و کشمیر کی سب سے بڑی پروجیکٹ پر عملدرآمد کرنے والی ایجنسی ہے اور اس لئے اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ تمام جاری منصوبے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے آسانی سے مکمل ہوں۔ اُنہوں نے کارپوریشن کی اِنتظامیہ سے ہر سطح پر شفافیت کو برقرار رکھنے اور کارپوریشن کے بہتر اور مؤثر کام کے لئے ضروری مختلف اِصلاحی اَقدامات کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔مشیرموصوف نے کارپوریشن کے افسران سے کہا کہ وہ ان ٹھیکیداروں کی بروقت ادائیگی کریں جنہوں نے مناسب طریقہ کار اور دیگر مطلوبہ سرٹیفکیشن کے بعدکام مکمل کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کارپوریشن کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی کارپوریشن کی کارکردگی کا اندازہ جاری کاموں اور پروجیکٹوں کی تکمیل سے ہوتا ہے اور اِس لئے اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ تمام جاری پروجیکٹ بروقت مکمل ہوں۔ اُنہوں نے کارپوریشن کی انتظامیہ پربھی زور دیاکہ تعمیراتی جگہوں کے باقاعدگی سے معائینے کے ساتھ کام کے معیار کو برقرار رکھا جائے۔میٹنگ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کارپوریشن کی مجموعی کام کو بہتر بنانے کے لئے کچھ اہم فیصلے لئے ۔










