بی جے پی سرکار نے ملک کو بموں اور بندوقوں کے سایہ سے نکل کر امن کی راہ پر کھڑا کیا / وزیر اعظم مودی
سرینگر/// کانگریس دور میں ’’ دہشت گردوں اور نکسلیوں ‘‘ کے حوصلہ بلند تھے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کہ کانگریس کیلئے آدیواسیوں کا ملک میں کوئی وجود نہیں ہے اور اس نے انہیں ان کی قسمت پر چھوڑ دیا ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو چھتیس گڑھ میں نکسل ازم پر قابو پانے میں ناکامی پر کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ جب بھی مرکز میں پارٹی اقتدار میں آتی ہے، نکسلیوں اور دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوئے اور انہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے تاکہ وہ ملک میں بد امنی پھیلائی ۔ انہوں نے مزید کہا ’’جب بھی ملک میں کانگریس اقتدار میں آتی ہے، دہشت گردوں اور نکسلیوں کو حوصلہ ملتا ہے۔ ادھر ادھر سے بم دھماکوں اور قتل و غارت کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ کانگریس جہاں بھی اقتدار میں ہے، وہاں جرائم اور لوٹ مار کا راج ہے۔ ‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس حکومت نکسل تشدد (چھتیس گڑھ میں) کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا ’’ حالیہ عرصے میں، ہمارے (بی جے پی) پارٹی کارکنوں کو ہم سے چھین لیا گیا۔ کچھ دن پہلے ہمارے ساتھی (پارٹی رہنما) کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا… کیا آپ بموں اور بندوقوں کے سائے میں رہنا چاہتے ہیں؟ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کے پاس کتنے ہی پیسے ہیں، اگر آپ کا بیٹا شام کو گھر واپس نہیں آتا اور اس کی لاش پہنچ جاتی ہے تو اس رقم کی کیا ضرورت ہے۔ ‘‘ اس لیے سیکورٹی سب کیلئے اہم ہے اور ہر کونے اور پولنگ بوتھ سے کانگریس کو ہٹانا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب اس گھوٹالے کے سب سے بڑے ملزم نے ٹی وی پر کہا ہے کہ اس نے وزیراعلیٰ کو 500 کروڑ روپے رشوت دی ہے تو ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔










