سری نگر//قبائلی اَمور محکمہ نے جموںوکشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور متعلقہ ضلع اِنتظامیہ کے اشتراک سے پہاڑی چراگاہوں میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی کشمیر علاقے سے چراگاہ قبائلی کنبوں کی جموں منتقلی کے اِنتظامات کو مطلع کیا ہے ۔ مائیگریشن ستمبر کے وسط سے اونچی جگہوں سے شروع ہوگی اور نومبر 2023ء تک جاری رہے گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی سربراہی والی اِنتظامی کونسل نے نقل مکانی کے دوران قبائلی آبادی کے لئے ٹرانسپورٹ سروس کو کلیدی ڈیلیوری ایبل میں سے ایک کے طورپر منظور ی دی ہے جس کی نگرانی چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا باقاعدگی سے کر رہے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے موسم گرم اور موسم سرما کی نقل مکانی کے دوران فراہم کی جانے والی اِس سالانہ سہولیت کے لئے مطلوبہ بجٹ مختص کیا ہے۔ہر برس حکومت قومی شاہرہ 44 اور مغل روڈ سے طویل فاصلے تک نقل مکانی کو آسان بنانے کے لئے ٹرکوں کا ایک بیڑا تعینا ت کرتی ہے ۔اِس برس 150ٹرک اَضلاع میں تعینات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر وں نے نقل مکانی کو آسان بنانے اور متعلقہ اِنتظامات کرنے کے لئے نوڈل اَفسران کو مطلع کیا ہے۔سیکرٹری قبائلی اَمور محکمہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع ترقیاتی کمشنر وں کے ساتھ اِنتظامات کا جائزہ لیا اور بہت کوششوں کے بعددو سالہ نقل مکانی کو آسان بنانے میں ان کے کردار کی تکمیل کی۔محکمہ نے 2021 ء میں ٹرانس ہیومنس کے پہلے سروے کے بعد قبائلی کنبوں کے لئے ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کیا گیا تھا۔سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ جی پرسنا راما سوامی نے بتایا کہ جے اینڈ کے روڈ ٹرانسپورٹ کا رپوریشن نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو اَپنی تیاری سے آگاہ کیا ہے اور ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے مطالبے کے مطابق ٹرک فراہم کرے گا۔ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو مقامی سطح پر ٹرکوں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کو بغیر کسی پریشانی اور بروقت سروس کے لئے کرایہ پر لینے کابھی اِختیار دیا گیا ہے۔ضلع پلوامہ ، اننت ناگ ، رام بن ، اودھمپور ، کولگام ، شوپیان ، پونچھ اور راجوری کے ضلع ترقیاتی کمشنر نقل مکانی کی نگرانی کریں گے اور جموںوکشمیر کے آر ٹی سی ، بھیڑ و پشو پالن محکمے اور مقامی حکام کے ساتھ تال میل میں مطلوبہ اِنتظامات کریں گے۔دریں اثنا جے اینڈ کے ٹی آر آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ ریڈیو اور تمام میڈیا پر ہیلپ لائن کو مطلع کریں اور اس کی تشہیر کریںتاکہ بروقت شکایات کے اَزالے کے لئے دستیاب کیا جائے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہیلپ لائن نمبروں کو بھی نوٹ کیا ہے اور نوڈل اَفسران کو نامزد کیا گیا ہے۔اِس سے قبل سیکرٹری قبائلی اَمور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، آر ٹی سی اور محکموں کے ساتھ اِنتظامات کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنروں کے علاوہ ایم ڈی جے اینڈ کے آر ٹی سی، ڈائریکٹر قبائلی اَمور ، ڈائریکٹر ٹی آر سی ، سیکرٹری ایڈ وائزری بورڈ ، ڈائریکٹر ٹی اے ڈی جموں،کشمیر نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کی معیشت کو کاربن سے پاک بنانے کیلئے مقامی طور پر قابل عمل بائیو ماس حل تیار کرنے پر زو ردیا
جاوید ڈار نے 18کروڑ روپے کی پی ایم جی ایس وائی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا
وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں میڈیکل آفیسرز کو تقرری کے احکامات سپُرد کئے
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں تقریباً 40,000 کروڑ روپے کے ہائی وے اور ٹنل پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
امن و سلامتی ہندوستان کے SCOویژن کا پہلا ستون
7.8 فیصد شرحنمو باقی مالی سال کیلئے نیک شگون
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا 10روزہ خزان اجلاس ، تیاریاں جاری
وزیر اعلیٰ نے گروپ آف کنسرنڈ سٹیزنز جے اینڈ کے سے ملاقات کی
جموںوکشمیر نے ایس کے آئی سی سی میں اِنتظامی ڈیٹا ہم آہنگی پر یوٹی سطح کی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا
جموں و کشمیر میں بجلی کے نئے نرخ نافذ










