حکومت نے 75 مقامات مختص کیے گئے ہیں: سید عابد شاہ
سری نگر//جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا کہ اس نے خطے میں مذہبی سیاحت کو بڑھاوادینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور اس اقدام کے طور جموںو کشمیر میںمزید 75سیاحتی مقامات مختص کیے ہیں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، سال 2022 میں وادی میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد 1 کروڑ سے زیادہ – دیکھنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔جموں و کشمیر کے سیاحتی سیکرٹری سید عابد رشید شاہ نے “جشن ادب ثقافتی کاروان” تقریب کے دوران خطے کے سیاحت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں پر امید انداز میں بات کی۔انہوں نے کہا جموںو کشمیر میں مذہب سیاحت کو بڑھاوا دینے کے لئے مزید75مقامات کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے ۔










