10سالہ معیادکیساتھ باقاعدہ پاسپورٹ مل گیا
سری نگر//حکام نے بتایاکہ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو جمعہ کو یہاں10 سال کی میعاد کے ساتھ باقاعدہ پاسپورٹ دیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایاکہ علاقائی پاسپورٹ افسر نے التجامفتی کو اپنے دفتر بلایا اور 10 سال کی میعاد کے ساتھ ایک باقاعدہ پاسپورٹ اس کے حوالے کر دیا۔35 سالہ التجا، جو متحدہ عرب امارات (UAE) میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے، اس سے قبل التجاء کو 5 اپریل 2023 سے 4 اپریل 2025 تک ملک کے لیے مخصوص پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔التجا نے فروری2023 میں پاسپورٹ کے اجراء کے لیے ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا کیونکہ سفری دستاویز کے لیے اس کی درخواست ابتدائی طور پر کلیئر نہیں ہوئی تھی۔اس کے پاسپورٹ کی میعاد2 جنوری کو ختم ہو گئی تھی اور اس نے نئے پاسپورٹ کے لیے پچھلے سال 8 جون کو پیشگی درخواست دی تھی۔










