ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے زراعت اور متعلقہ شعبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج زرعی اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد جس میں محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے ضلعی اَفسران نے چیئرمین کو اَپنے اَپنے محکموں کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر غلام احمد نے بتایا کہ محکمہ نے آئی ڈی دی ایس کے تحت 7,000 لیٹر یومیہ کی صلاحیت کے ساتھ ایک دودھ پروسسنگ پلانٹ قائم کیا ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں موبائل ویٹرنری یونٹس متعارف کئے گئے ہیں جنہوں نے اَب تک زیادہ ترناقابل رَسائی علاقوں میں زائد اَز 3,000 پشوئوں کو ویٹرنری خدمات فراہم کی ہیں۔چیف ایگری کلچر آفیسر بانڈی پورہ جاوید سامون نے بتایا کہ محکمہ نے ترقی پذیر کسانوں کو مختلف سکیموں کے تحت مختلف مشینری اور آلات فراہم کئے ہیں۔اَفسران نے ریشم شعبے میںجانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں ہزاروں کلوگرام ککون ریکارڈ کئے گئے اور محکمہ نے بہت سے ککون کاشت کاروں کو پیداوار پر مبنی مراعات فراہم کیں۔اِس سلسلے میں اہداف اور کامیابیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں خود اَنحصاری اور یرپا روزگار پیدا کرنے میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی دیہی خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔اُنہوں نے اہداف کو پورا کرنے کے لئے مشن موڈ میں کام کرنے او رضلع میں پیداوار کو بہتر بنانے کے کام کرنے پر زور دیا۔