بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع میں جل جیون مشن سکیم کی مؤثر عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس میں متعلقہ اَفسران کی متعلقہ اَفسران کی میٹنگ منعقد کی۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنرنے کہا کہ جل جیون مشن سکیم کی عمل آور ی روزانہ بنیاد پر ضلع اِنتظامیہ بانڈی پورہ کی نگرانی میں کی جار ہی ہے اور اِس بات کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کی جاتی ہے کہ جل جیون مشن سکیم کے تحت کئے گئے تمام کاموں میں صد فیصد اہداف حاصل ہو۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے جل جیون مشن کے تحت چلائے جانے والے کاموں کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر اویس احمدنے اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جل جیون مشن تمام گھرانوں کا احاطہ کرنے کا ایک بڑا فلیگ شپ پروگرام ہے ۔ اُنہوں نے تمام اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور اَپنے علاقوں میں جل جیون مشن کے کاموں کو آسانی سے اَنجام دینے کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام گھرانوں کو نلکے کے پانی سے جوڑا جائے ۔ اِس کے علاوہ ضلع بھر میں جل جیون مشن سکیم کے تحت تمام زیر اِلتوأ سکولوں ، آنگن واڑی مراکز ، صحت مراکز اور پنچایت گھروں کو بھی نلکے کے پانی کے کنکشن فراہم کئے جائیں ۔ دریں اثنأ ، مختلف مسائل اور رُکاوٹوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو ا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے روڈ کٹ پر میشن کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اَفسران پر زور دیا کہ وہ عوام کو کم سے کم تکلیف کے ساتھ کام جاری رکھیں۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ اَپنی کوششوں کو دوگنا کریں تاکہ مقررہ مدت میں صد فیصد سیچوریشن او رمطلوبہ ہدف حاصل کیا جاسکے۔میٹنگ میں جے ڈی پلاننگ جل شکتی اور آر اینڈ بی محکموں کے سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئران ، چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ ، چیف میڈیکل آفیسر جل شکتی اور آر اینڈ بی محکمہ کے ایگزیکٹیو اِنجینئر ان موجود تھے










