کپواڑہ//محکمہ ماہی پروری کپواڑہ نے آج ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی ( ڈی ایل سی) میٹنگ کا اِنعقاد کیا جس میں ماہی گیری یونٹوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے اُمید واروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جامع زرعی ترقیاتی منصوبہ ( ایچ اے ڈی پی ) او رپردھان منتری متسیا سمپدایوجنا( پی ایم ایم ایس وائی) کے کمیٹی ممبران موجود تھے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ڈیپارٹمنٹ کپواڑہ نے چیئرکو جانکاری دی کہ اہلیت کے معیار کی بنیاد پر سال 2024-23ء کے لئے آئس بکس 12ٹرائوٹ یونٹ ، 3کارپ یونٹ اور ایک رجسٹرڈ ماہی گیر کو موٹر سائیکل کی خریداری میں مدد فراہم کرنے کے لئے جامع زرعی ترقیاتی منصوبہ ( ایچ اے ڈی پی ) او رپردھان منتری متسیا سمپدایوجنا( پی ایم ایم ایس وائی)سکیموں کے تحت 16مستفیدین کے اِنتخاب کے لئے کل 26اہل اُمید واروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی ( ڈی ایل سی) ممبران اور سال 2023-24ء کے لئے ایچ اے ڈی پی اور پی ایم ایم ایس وائی سکیموں کے تحت یونٹوں کے قیام کے لئے اُمید واروں کی موجودگی میں ضلع کے مختلف علاقوں سے کُل 26شارٹ لسٹ کئے گئے اُمیدواروں ( ماہی گیروں) میں سے قرعہ اَندازی کے ذریعے 16 اُمید واروں کا اِنتخاب کیا گیا۔یہ فشریز یونٹس 71.55لاکھ روپے کی مجموعی لاگت سے قائم کئے جارہے ہیں۔ان یونٹوں کے قیام سے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے اور مچھلی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے مچھلی کی پیداوار میں بھی اِضافہ ہوگا۔میٹنگ میں سپر اِنٹنڈنٹ اِنجینئر جل شکتی محکمہ ، چیف ایگری کلچر آفیسر کپواڑہ ، کے وِی کے کے ضلعی سربراہ ، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کپواڑہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ، ڈسٹرکٹ لیڈ بینک منیجر ، دسٹرکٹ منیجر نبارڈ ، چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر ، ہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ آفیسر ، چیف ہارٹی کلچر آفیسر کپواڑہ ، دسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر کپوارہ ، ترقی پسند کسانوں کے علاوہ مستحقین نے بھی شرکت کی۔










