The 10-day annual Buddha Amarnath Yatra begins in Poonch from tomorrow

کل سے پونچھ میں 10روزہ سالانہ بدھا امرناتھ یاتراکاآغاز

لائن آف کنٹرول کے قریب ایک درجن دیہات میں تلاشی آپریشن

سری نگر//سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں سالانہ بدھا امرناتھ یاترا سے قبل لائن آف کنٹرول کے قریب تقریباً ایک درجن دیہات میں تلاشی آپریشن کیا۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ پچھلے ہفتے میں یہ دوسرا موقع تھا کہ مینڈھر سب ڈویڑن کے گورسائی علاقے میں تلاشی لی گئی، جو یاترا کے راستے کے ساتھ آتا ہے۔18 اگست کو شروع ہونے والی 10روزہ یاترا سے قبل پورے پونچھ میں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔بھومی پوجن17 اگست کو روایتی انداز میں کیا جائے گا اور اگلے دن یاتریوں کا پہلاقافلہ یاترا کیلئے روانہ ہوگا۔حکام نے بتایاکہ پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاؤں راج پورہ میں واقع بدھا امرناتھ مندر، بھگوان شیو کے لیے وقف ہے، یہ جموں خطے کے قدیم ترین مزاروں میں سے ایک ہے، اور اس یاترا کے دوران عقیدت مندوں کا بہت زیادہ رش لگاتا ہے جو چاری مبارک (مقدس گدی) کی آمد کے ساتھ دشنامی اکھاڑہ پونچھ سے مزار پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ دریائے پلساتا مندر کے پاس سے بہتا ہے، اور اسے مقدس سمجھا جاتا ہے جہاں یاتری مندر میں داخل ہونے سے پہلے غسل کرتے ہیں۔پولیس نے فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے آج صبح گورسائی کے ایک درجن سے زیادہ دیہاتوں کو مکمل تلاشی مہم کے لیے گھیرے میں لے لیا۔حکام نے بتایا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔