بوہامہ کپوارہ میں اسکوٹی اورسومومیں ٹکر

42سالہ اسکوٹی سوار لقمہ اجل ، نالہ سندھ سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

سری نگر// کپواڑہ ضلع کے بوہامہ علاقے میں مبینہ طور پر سومو گاڑی کی زد میں آکر اسکوٹی پر سوار ایک 42 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔جے کے این ایس کوملی اطلاعات کے مطابق ایک اسکوٹی زیرنمبر JK05-7327 اور ایک سومو گاڑی زیرنمبرJK01W-4834 آپس میں ٹکرائی ، جس کے نتیجے میں اسکوٹی سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔اسکوٹی سوار کو نکال کر ایس ڈی ایچ کپوارہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے تاکہ تحقیقات کی جا سکیں۔پولیس نے متوفی کی شناخت سیور ٹھنڈی پورہ کے محمد مقبول گنائی کے بطور کی ہے۔اس دوران گاندربل میں نالہ سندھ سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمدکی گئی ۔حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز گاندربل ضلع میں نالہ سندھ سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رائل گنڈ گاندربل کے قریب پتھری بل گاؤں میں نالہ سندھ سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے نوٹس لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔