manooj sinha

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 77ویں یوم آزادی پر ترنگا لہرا اور لوگوں سے خطاب کیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سری نگر کے بخشی سٹیڈیم میں ترنگا لہرایا اور لوگوں سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پریڈ کا معائینہ کیا اور جموں و کشمیر پولیس ، سیکورٹی فورسز ، سکولوں کے طلباء کے علاوہ جموںوکشمیر پولیس اور بی ایس ایف کے براس اینڈ پائیپ بینڈز پر مشتمل دستوں کے شاندار مارث پاسٹ سے سلامی لی۔اُنہوں نے مجاہدین آزادی اور پولیس ، فوج اور سی اے پی ایف کے بہادر دِلوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی یوم آزادی کی تقریب میں قومی ترانہ گائیکی مقابلے کے فاتحین کو مُبارک باد دی اور نقد اَنعامات سے نوازا ۔ اُنہوں نے بہترین مارچ پاسٹ کے دستوں اور ثقافتی پروگراموں کے گروپوں کو بھی مبارک باد دی۔ ثقافتی اشیاء پر دستے اور گروپوں کو بھی مُبارک باد دی۔