جسٹس تاشی ربستن نے ہائی کورٹ کے جموں میں قومی پرچم لہرا یا

جموں//جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جموں وِنگ میں آج 77واں یوم آزادی منایا گیا جس میں جسٹس تاشی ربستن نے قومی پرچم لہرایا۔اِس موقعہ پر جسٹس اَتل سریدھرن ، جسٹس سندھو شرما ، جسٹس وِنود چٹرجی کول، جسٹس سنجے دھر ، جسٹس موہن لال ، جسٹس راہل بھارتی ، جسٹس موکشا کھجوریا کاظمی اور جسٹس وسیم صادق نرگل موجود تھے۔اِس کے علاوہ اِن تقریبات میں رجسٹرار جوڈیشل جموں وِنگ ، جے ٹی اس کے علاوہ رجسٹرار جوڈیشل، جموں ونگ، جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل، دیگر رجسٹری افسران، ہائی کورٹ کے جموں وِنگ کے افسران، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج جموں، گورنمنٹ ایڈوکیٹ وِکرم شرما، صدر بار ایسوسی ایشن جموں اور ایگزیکٹیو ممبران نے بھی شرکت کی۔