سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر نے ٹی آر سی میں 77واں یوم آزادی منایا۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت کشمیر راجا یعقوب نے قومی پرچم لہرایا اور اس اہم تقریب کو یاد گار بنانے کے لئے ٹورسٹ پولیس اور مقامی سی آر پی ایف کمپنی کے دستوںسے سلامی لی۔اُنہوں نے کہا کہ قومی پرچم لہرانا ملک کی شاندار تاریخ ، اس کے عوام کی قربانیوں او رمستقبل کے روشن اِمکانات کی عکاس ہے۔پرچم کشائی کی تقریب میں محکمہ سیاحت کے سینئر افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔










