سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز( ڈی آئی پی آر ) کے اَفسران اور ملازمین نے ’’ میری ماں،میرا دیش ‘‘ کے تھیم کے تحت 77 ویں یوم آزادی کی جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں میڈیا کمپلیکس میں’ پنچ پران‘ کا حلف لیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر پی آر میر افروز نے ملازمین سے حلف لیا ۔اُنہوں نے اَفسروں اور ملازمین کو ’پنچ پران‘ عہد کے معنی اور مقصد کے بارے میں بھی بتایا ۔ حلف برداری کی تقریب میں حب الوطنی، قومی خدمت کی اہمیت کی یاد دہانی اور ملازمین کو ملک کی ترقی کے لئے مزید محنت کرنے کی ترغیب بھی دی۔حلف برداری کی تقریب میں ڈی آئی پی آر کے سینئر اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔










