ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ مہم کے تحت یوگا ایونٹ کی قیادت کی

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے ’ مٹی کو نمن ، ویر و کاوندن‘ کے تھیم کے تحت ’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ مہم کے سلسلے میں آج صبح ڈی سی آفس کمپلیکس کپواڑہ کے اَحاطے میںیوگا کی مشق کے جسمانی اور ذہنی تندرستی کی اہمیت اور فوائد کے بارے میں ایک یوگا ایونٹ کی قیادت کی۔ تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان ، اے ڈی سی کپواڑہ غلام نبی بٹ ، سی اِی او کپواڑہ عبدالحمید فانی،ڈسٹرکٹ آیوش آفیسر کپواڑہ راجا اَمجد علی ، تجربہ کار یوگا اِنسٹرکٹر ڈاکٹر سہیل نذیر کی رہنمائی میں مختلف یوگا ورزشیوں ، سانس لینے کی مشقوں اور مراقبہ کی تکنیکیوں میں دِلچسپی کے ساتھ طلباء اور سی آر پی ایف اہلکاروں ، ضلع اِنتظامیہ کے اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔اِس تقریب کا اِنعقاد ضلعی اِنتظامیہ نے محکمہ آیوش اور محکمہ سکولی ایجوکیشن کے اِشتراک سے کیا تھا۔کپواڑے کے ہرے گھنے جنگلات کی دِلکش خوبصورتی اور پھولوں کی خوشبو سے گھرے ہوئے ڈی سی آفس کمپلیکس کے پُر سکون احاطے میں شرکا ٔ کو مسحور کیا جو یوگا کی مشق میں محو تھے اور جسم اور دِماغ کے لئے اس کے بے شمار ورزش کا فائدہ اُٹھاتے تھے۔اِس تقریب نے یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ لوگوں کو اسے اَپنی زندگی میں اَپنے معمولات کے ایک لازمی حصہ اَپنانے کی ترغیب دی۔ شرکأ نے باقاعدہ مشق سے جسمانی تندرستی ، ذہنی وضاحت اور مؤثر طریقے سے تنائو سے نمٹنے کی صلاحیت کے بارے میں سیکھا۔