سیکرٹری صحت نے راجیو گاندھی ہسپتال میں میگا ہیلتھ کیمپ کا اِفتتاح کیا

سیکرٹری صحت نے راجیو گاندھی ہسپتال میں میگا ہیلتھ کیمپ کا اِفتتاح کیا

جموں// سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج راجیو گاندھی ہسپتال اور ایل آر پی یو گنگیال میں ’آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘ کے زیر اِنعقاد جموں اَربن کے میگا ہیلتھ کیمپ اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ڈپٹی میئر جموں میونسپل کارپوریشن بلدیو سنگھ بلوریہ ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر راجیو کمار شرما، چیف میڈیکل آفیسر جموں ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ راجیو گاندھی ہسپتال ڈاکٹر سنجے شرما موجود تھے۔سیکرٹری صحت نے راجیو گاندھی ہسپتال اور میگا کیمپ میں دستیاب مختلف ماہرین کی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے میڈیسن ، سرجری ، اِی این ٹی ، ڈرمیٹو لوجسٹ ، ماہر اَمراض چشم ، پیڈیاٹریشن ، آرتھو پیڈ یشین ، ڈینٹل سرجن اور آیوش کے ماہرین کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔میگا ہیلتھ کیمپ میں اے بی پی ایم جے اے صحت کے تحت گولڈن کارڈ جنریشن ، آربی ایس کے سکریننگ اور این سی ڈی سکریننگ کی سہولیات دستیاب کی گئیں ۔ اِس میگا کیمپ سے بچوں سے سمیت پانچ سو سے زائد اَفراد مستفید ہو چکے ہیں۔