کپواڑہ میں ’’ میری ماں، میرا دیش ‘‘ مہم شدو مد سے جاریکپواڑہ//سرحد ی ضلع کپواڑہ میں ’’ مٹی کونمن ، ویرو کاوندن ‘‘ کے شاندار تھیم کے تحت ’ میری مٹی ، میرا دیش ‘ مہم شدو مد جاری ہے کیوں نکہ مشہور سیاحتی مقام بنگس میں آج ایک میگا ’ ترنگا ریلی‘ نکالی گئی۔اِس ریلی کو ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے چھوٹا بنگس میڈو میں 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے پیش خیمہ کے طور پر جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس میگا ریلی کا اِنعقاد ضلع اِنتظامیہ کپواڑہ نے محکمہ سکولی تعلیم ، ڈی وائی ایس ایس اور بھیڑ و پشو پالن محکموں کے اِشتراک سے کیا تھا۔اِس ریلی نے لوگوں کے دِلوں میں حب الوطنی اور قوم پرستی کا جذبہ پیدا کیا۔ ’’ پنچ پران‘‘ کا عہد ۔ پانچ لائف فورسز ڈی ڈی سی اور دیگر شرکأ نے لیا ہیں ۔ریلی میں سرکاری سکولوں کے طلباء ، سرکاری ملازمین ، نوجوان رَضاکاروں اور بنگس وادی میں آباد کرناہ ، چوکہ بل ، راجوار کے علاقوں کے قبائلیوں اور بنگس آنے والے سیاحوں سمیت سینکڑوں لوگوں کی زبردست شرکت دیکھی گئی۔ریلی چھوٹا بنگس سے شروع ہوئی ، بنگس کے سرسبز و شاداب میدان سے ہوتی ہوئی آخر کار حب الوطنی کی دھنوں اور قومی ترانے کی گونج کے درمیان بڑا بنگس کے قریب اِختتام پذیر ہوئی۔ضلع ترقیاتی کپواڑہ ، اے ڈی سی کپواڑہ ، سی اِی او، سی اِی او۔ ایل بی بی ڈی اے، ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر ، چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر ، ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر ، ڈی وائی ایس اینڈ ایس آفیسر اور ضلع اِنتظامیہ کے دیگر سینئر اَفسران اور مختلف سکولوں کے اِداروں کے سربراہان ریلی کے ہمراہ تھے۔بعد میں ایک قبائلی ثقافتی پروگرام جس میں اتحاد اور تنوع کے دِلفریب مناظر پیدا کئے گئے جس میں مقامی لوک گلوکاروں نے مدھر پہاڑی اور گوجری گیت گائے اور رقص پیش کیا جسے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔بنگس میں قبائلی خواتین کی طر ف سے چرکاہ( اون کاتنا) اور روایتی دودھ چننے کا لائیو مظاہرہ کیا گیا۔بنگس میں گھڑ ڈوڑ کا مقابلہ بھی منعقد ہوا جس میں قومی پرچم اُٹھائے ہوئے گھڑ سواروں نے حصہ لیا۔گھڑدوڑ کے مقابلے میں 15سالہ عاشق حسین کھٹانہ نے پہلی ، صفیر احمد نے دوسری اور عرفان احمد کھٹانہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔قبائلی خواتین کو ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کی طرف سے اون کاتنے اور دودھ کے روایتی طریقوں کے براہِ راست مظاہرے کے لئے تحائف پیش کئے گئے۔










