سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر نے سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ کے ساتھ والداُن کے والد سیّد عبدالرشید شاہ کے اِنتقال پر تعزیت کا اِظہار کیا ہے ، جو کل یہاں مختصر علالت کے بعد اِنتقال کر گئے تھے۔اِس سلسلے میں یہاں ٹورسٹ ریسپشن سینٹر سری نگر میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ سیاحت، ٹوراِزم ڈیولپمنٹ اَتھارٹیز ، جے اینڈ کے کیبل کا رکارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے اَفسروں و ملازمین نے شرکت کی۔ڈائریکٹر سیاحت کشمیر راجا یعقوب نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سوگوار اں کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے دُکھ کی اِس گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔میٹنگ میں مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار کنبے کے لئے صبر جمیل کے لئے دُعا کی گئی۔اِسی طرح کی تعزیتی میٹنگیں محکمہ ثقافت اور آرکائیوز او رسول سیکرٹریٹ سری نگر اور جموں کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم جموں میں منعقد کی گئیں۔اِن میٹنگوں میں مقررین نے ڈاکٹر سیّد عابد رشید سے ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا اور مرحوم کی روح کے دائمی سکون کے لئے دعا کی ۔ مرحوم کی روح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دو منٹ کی خاموشی اِختیار کی گئی۔ میٹنگ میں سوگوار کنبے کے لئے یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا بھی کی گئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں منشیات کے خلاف بڑی مہم کا آغاز کیا
ستیش شرما نے ’ اَنسنگ ایوری ڈے ہیر وز ایوارڈز 2026 ‘ میں بے لوث خدمت کے کلچر پر زور دیا
نون چائے گلی: بارہمولہ میں روایت، ذائقہ اور تاریخ کا حسین امتزاج
سری نگر میں نشہ مخالف مہم کے تحت میگا ریلی
نشا مکت ابھیان کے تحت جموں و کشمیر پولیس متحرک
نوعمروں اور بالغ افراد کو آدھار جاری کرنے کا معاملہ
جموں وکشمیر میں رہبر تعلیم سکیم کے تحت سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ صادر
عازمین حج کو 10 ہزار روپے مزید ادا کرنا ہوں گے
تاریخی دربار موو روایت کے تسلسل میں آج سے سرکاری دفاتر سری نگر میں کھلیں گے
موسم بہار میں بارش کی کمی 24فیصد برقرار، خشک سالی کے اثرات جاری










