جموں//منصوبہ بندی ،ترقی اور نگرانی محکمہ ( پی ڈی و ایم ڈی )نے پنچایتوں ، بلاکوں اور اَضلاع کے فیلڈ اَفسروں کی ٹریننگ کا اِنعقاد کیا جو کہ حال ہی میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کے ذریعے شروع کیا گیا اسپریشنل پنچایت ڈیولپمنٹ پروگرام ( اے پی ڈی پی ) ڈیش بور ڈ پر ہے۔ سیکرٹری منصوبہ بندی ،ترقی اور نگرانی محکمہ ( پی ڈی و ایم ڈی )ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ اسپریشنل پنچایت ڈیولپمنٹ پروگرام حکومت کی ترجیحی اور اہم شعبوں سے ایک ہے ۔ اے پی ڈی پی ڈیش بورڈ (https://pdmd.jk.gov.in/abdp) کو285 اَسپریشنل پنچایتوں کی پیش رفت پر نظر رکھنے کے مقصد سے بنایا گیا ہے ۔ڈیش بورڈ جموں و کشمیر کی تمام 4,291 پنچایتوں کی بھی نگرانی کرے گا جس میں جموں و کشمیر کی 1،180 بارڈر ائیریا پنچایتیں بھی شامل ہیں۔سیکرٹری نے شرکاء کو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر کے ذریعہ تیار کردہ ڈیش بورڈ کی منفرد خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہوں نے شرکاء سے کہا کہ درست نتائج پر پہنچنے کے لئے ڈیٹا کے معیار کو برقرار رکھنا ضروری ہے جو زمینی صورتحال سے مطابقت رکھتا ہو۔اُنہوں نے کہا کہ ہر پنچایت کا 100اِشارے والے 9شعبوں میں جائزہ لیا جاتا ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ ڈیش بورڈ میں مختلف سیکٹروں میں ہر ضلع میں اوپر اور نیچے کی پنچایتوں کو فلٹر کرنے کی خصوصیت ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ہر مہینے کے لئے ڈیٹا اَنٹری پنچایت کی سطح پُرکی جانی ہے جس کی توثیق بلاک میں اور ضلعی سطح پر تصدیق کی جانی ہے۔سیکرٹری موصوف نے اسپریشنل پنچایتوں کے لئے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے بروقت کی بنیاد پر ڈیٹا کی اہمیت پر زوردیا ۔ اسپریشنل پنچایتوں کی آبادی کے اعداد و شمار سے وابستہ اَفسروں اور ملازمین کو حساس بنانے کے لئے ضلع سطح پر مزید صلاحیت سازی پروگرام کی ضرورت ہے۔کنسلٹنٹ اجیت سنگھ جے اے کے اِی جی اے ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے ریسورس پرسن تھے جنہوں نے تمام شرکأ کو تربیت دی۔ اُنہوں نے ڈیش بورڈ کے اِستعمال کے بارے میں گہرائی سے وضاحت کی جس میں لاگ اِن اور اِشارے کی قدریں شامل ہیں۔پنچایت سطح ، بلاک سطح اور ضلع سطح پر ضروریات کے بارے میں تفصیلی پیشکش کی گئی تھی۔مزید تمام خصوصیات جن میں اسپریشنل پنچایت کا ڈیٹا ، تمام پنچایتوں کا ڈیٹا ، سرحدی پنچایتوں کا ڈیٹا ، سرحدی اسپریشنل پنچایتوں کا ڈیٹا ، کام کی منصوبہ بندی کے نظام الاوقات اور پیش رفت کو اَپ لوڈ کرنا ، بہترین طریقوں کی دستاویزارت وغیرہ کو تفصیل سے بیان کیا گیا ۔پروگرام کے دوران ایک سوال جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں اضلاع کی طرف سے اٹھائے گئے تمام سوالات کو آئی ٹی ٹیم اور پی ڈی اینڈ ایم ڈی ٹیم نے کلیئر کیا۔ اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ مستقبل میں ضرورت کے مطابق اضلاع کی مشاورت سے محکمہ آئی ٹی کی طرف سے اس موضوع پر مزید تربیت دی جائے گی۔ٹریننگ سیشن میں ڈائریکٹر جنرل اِکنامکس اینڈ سٹیٹیسٹکس جموں وکشمیر ستویر کور سوڈان، ڈائریکٹر جنرل پی ایف ڈی شہزادہ بلال احمد، ڈائریکٹر جنرل پی ایم سی اِی پرویز سجاد کاکرو، جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ڈی جی سنیل پنڈتا، پی ڈی اینڈ ایم ڈی ،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے ، محکمہ دیہی ترقی کے نمائندے ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ، چیف پلاننگ اَفسران ، اے بی ڈی پی کے نوڈل اَفسران ، بلاک ڈیولپمنٹ اَفسران ، پنچایت سطح کے اَفسران ، ہر ضلع سے ایک ماسٹر ٹرینر اور کنسلٹنٹ ، اے بی ڈی پی ڈیش کے لئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت پرعزم : راجناتھ سنگھ
ممبئی :چار افراد کی پراسرار موت کا معاملہ‘ زہر دینے کا شبہ
5 روپے کے نوٹ کے بہانے خاتون کو 3.66 لاکھ کا دھوکہ
داؤد ابراہیم کا روپوش ساتھی سلیم ڈولا ‘ ایک غلطی کی وجہ سے گرفتار
سی پی آئی (ایم) کی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید مذمت، ملک گیر احتجاج کی اپیل
راجستھان: دلت دلہن کو زبردستی گھوڑے سے اتار دیا، شادی پر پتھروں سے حملہ
ٹرمپ کی ذہنی حالت پر بات نہیں کرو ں گا: ہیگسیتھ
ٹرمپ نے یورپ کو دیا بڑا جھٹکا، جرمنی سے 5ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا حکم
امریکی ٹیک کمپنی ایپل کی مزید ترقی کیلئے ہندوستان میں بہترین گنجائش
ٹرمپ کا جنگ بندی کے خاتمہ اور ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اشارہ










