سری نگر//ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ نےیو این ڈی پی باغِ علی مردان خان میں دستکاری کی مصنوعات کی نمائش اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ایکسپورٹ رجسٹریشن سر ٹیفکیٹس کے ساتھ آرٹزن کارڈ اور کوآپریٹیو سوسائٹی رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ بھی ہنر مندوں میں تقسیم کئے گئے۔تقریب کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ ، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈ لوم کشمیر محمود احمد شاہ ، منیجنگ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کارپوریشن اَتل شرم، جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم پرویز سجاد ،ڈپٹی ڈائریکٹر یواین ڈی پی مرزا شاہد علی اور ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے اَپنے خیالا ت کا اِظہا رکرتے ہوئے دستکاری کی برآمدات میں اضافے کے لیے محکمہ کے تعاون کو یقینی بنایا۔ اُنہوں نے کسی بھی ملک کی جی ڈی پی میں ایم ایس ایم اِی کے کردار اور صوبہ کشمیر میں روزگار پیدا کرنے اور دیہی معیشت کو سہارا دینے میں دستکاری شعبے کے کردار پر زور دیا۔اُنہوں نے خواتین کی کمیونٹی کو مزید خود انحصار بنانے میں دستکاری کے کردار پر بھی زور دیا۔ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کشمیر نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر ملک میں اون پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور اس طرح اون پروسسنگ میں یو این ڈی پی کا کردار اوّلین اہمیت کا حامل ہے۔ دورانِ تقریب کمشنر سیکرٹری نے قومی پرچم لہرایا اور ’’میری مٹی میرا دیش‘‘ کا عہد لیا گیا۔تقریب کی نظامت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم محسنہ اِرشاد نے اَنجام دی۔










