سری نگر//جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول اَمیرا کدل میں ایک روزہ کلچرل فیسٹول کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر کالجز جموںوکشمیر ڈاکٹر یاسمین عشائی مہمانِ خصوصی تھیں ۔ ڈائریکٹر کالجز نے ضلع میں اِس طرح کے میگا کلچرل فیسٹول کے اِنعقاد پر جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجزکی سراہنا کی۔ڈاکٹر یاسمین عشائی نے کہا،’’ میری رائے میں اِس قسم کی سرگرمیوں کی حوصلہ اَفزائی کی جانی چاہیے کیوں کہ یہ نوجوان فن کاروں کو اَپنی صلاحیتوں کو دِکھانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں۔‘‘پروگرام کی خاص توجہ کشمیری روف، قوالی ، بچہ نغمہ اور دمالی رقص تھے ۔ فیسٹول کے ایک حصے کے طور پر ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول امیرا کدل کے طلباء نے بھی پرفارمنس پیش کی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔سیکرٹری جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجزبھارت سنگھ منہاس نے اَپنے اِستقبالیہ کلمات میں کہا کہ یہ فیسٹول ایسے فیسٹولوں کی ایک سیریز کا حصہ تھا جو جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجزکی جانب سے جموںوکشمیر کی بھرپور روایت ، ثقافت اور ورثے کو منانے کے لئے بالخصوص اَضلاع میںیہ تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول امیرا کدل ڈاکٹر جتندر کور ، اِنچارج آفیسر جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجزکشمیر ڈویژن ڈاکٹر فارو ق اَنور اور وائس پرنسپل جی ایچ ایس ایس امیرا کدل نسیمہ شاہ نے بھی شرکت کی۔
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت پرعزم : راجناتھ سنگھ
ممبئی :چار افراد کی پراسرار موت کا معاملہ‘ زہر دینے کا شبہ
5 روپے کے نوٹ کے بہانے خاتون کو 3.66 لاکھ کا دھوکہ
داؤد ابراہیم کا روپوش ساتھی سلیم ڈولا ‘ ایک غلطی کی وجہ سے گرفتار
سی پی آئی (ایم) کی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید مذمت، ملک گیر احتجاج کی اپیل
راجستھان: دلت دلہن کو زبردستی گھوڑے سے اتار دیا، شادی پر پتھروں سے حملہ
ٹرمپ کی ذہنی حالت پر بات نہیں کرو ں گا: ہیگسیتھ
ٹرمپ نے یورپ کو دیا بڑا جھٹکا، جرمنی سے 5ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا حکم
امریکی ٹیک کمپنی ایپل کی مزید ترقی کیلئے ہندوستان میں بہترین گنجائش
ٹرمپ کا جنگ بندی کے خاتمہ اور ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اشارہ










